چل مدینہ کے سات حروف کی نسبت بے صبری کے 7 علاج:
(1)…قرآن و حدیث میں موجود صبرکے فضائل پر غور کرے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ صبر والوں کے ساتھ ہے، صبر کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے، صبر کرنے کو ہمت والا کام فرمایا گیا، صبر کرنے والے کے لیے مغفرت، بڑے اجر اور کامیابی کی نوید سنائی گئی ہے۔ صبر کو ایمان اور جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ شمار کیا گیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
(2)…انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام ، صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ودیگربزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن پر آنے والی آزمائشوں اور ان پر ان کے عظیم صبر سے متعلق حکایات وروایات کا مطالعہ کرے تاکہ اسے یہ معلوم ہوسکے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے انعام یافتہ بندوں کارویہ اور طرز عمل مشکل وقت میں کیسا ہوتا تھا۔
(3)…اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جانب سے آنے والی آزمائش کے اسباب پر غور کرے کیونکہ اکثراوقات آزمائش گناہوں کے سبب آتی ہےاس طرح غور کرنے سے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔
(4)…صبر کرنے والے نیک لوگوں کی صحبت اختیا ر کرے۔
(5)…بے صبر ی کی صورت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگی، اجر عظیم سے محرومی اور ناشکری کرنے، غیر شرعی افعال کے صادر ہونے پر ملنے والی اُخروی سزاؤں پر غور کرے۔
(6)…اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآ ن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:﴿ وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیۡءٍ مِّنَ الْخَوۡفِ وَالْجُوۡعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِ ؕ و