Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
245 - 341
دنیا کے لیے اور جتنا آخرت میں رہنا ہے اتنا آخرت کی تیاری کی جائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(36)…قِلَّتِ  خَشِیَّت(خوف خدا کا کم ہونا) 
قلت خشیت کی تعریف:
اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کے خوف میں کمی کو قلت خشیت کہتے ہیں۔
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَیۡبِ لَہُمۡ مَّغْفِرَۃٌ وَّ اَجْرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۱۲﴾ ﴾ (پ۲۹، الملک: ۱۲) ترجمۂ کنزالایمان: ’’بے شک وہ جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے ۔‘‘
حدیث مبارکہ، خوفِ خدا رزق اور عمرمیں اضافے کا سبب:
امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  سے روایت ہے کہ دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’جو اپنی عمرمیں اضافہ اور رزق میں کشادگی اور بری موت سے تحفّظ چاہتا ہے وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔‘‘(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…مسند  احمد ، مسند علی بن ابی طالب، ج۱، ص ۳۰۲، حدیث: ۱۲۱۲۔