Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
244 - 341
سبب کراہت عمل جیسی برائی کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ فی الفور حصول علم دین میں لگ جائے، مفتیان کرام، علمائے کرام اور اہل علم حضرات کی صحبت اختیار کرے، سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرے، دینی کتب کا مطالعہ کرے تاکہ جنت میں لے جانے والے اعمال اور جہنم میں لے جانے والے اعمال سے واقفیت ہو ، جنتی اعمال پر عمل کی کوشش کرے اور جہنمی اعمال سے بچنے کی تدابیر اختیار کرے۔
(3)… کراہت عمل کا چھٹاسبب باطنی امراض ہیں۔کیوں کہ بغض و کینہ ،حسد ، غیبت، بدگمانی،غفلت اور قساوت قلبی کی وجہ سے نیکی کرنا اچھا نہیں لگتا ۔اس کا علاج یہ ہے بندہ اپنے باطنی گناہوں کے علاج کی جانب سنجیدگی سے متوجہ ہو، باطنی امراض کی تباہ کاریوں پر غور وفکر کرے اور بارگاہ الٰہی میں اِن امراض سے شفاء کے لیے دعا بھی کرتا رہے۔
(4)… کراہت عمل کا چوتھا سبب دنیا کی بے جامشغولیت ہے کہ بندہ جب اپنی ضروریات وجائز خواہشات کے علاوہ دنیا کی رنگینیوں میں بے جامشغول ہوجاتا ہے تو اس کا دل قساوت یعنی سختی کا شکار ہوجاتاہے، اسے گناہوں بھرے اعمال سے محبت اور نیک اعمال سے نفرت ہونے لگتی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ حب دنیا کی تباہ کاریوں پر غور کرے، دنیا داروں کے عبرت ناک اَنجام والے واقعات پر غور کرے، اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ سمجھداری اسی میں ہے کہ جتنا دنیا میں رہنا ہے اتنا