کے کان کھڑے ہوگئے! باز پُرس شُروع ہوگئی۔ چنانچہ اُس سے گھر میں سُوال ہوا: ’’بیٹا!بات کیا ہے کہ آج کل سلام کرنے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کہنے لگ گیا ہے۔ اُس غریب نے سنتوں کے اَدنیٰ خادِم سگِ مدینہ عفی عنہ کا نام لے دیا،بس کھیل خَتم، اُسے سختی کے ساتھ روک دیا گیاکہ خبردار! آج کے بعد اِس ’’مُلَّا‘‘ کی صُحبت میں تجھے نہیں رہنا! آخِر کار وہ بے چارہ ماڈَرن بن گیا۔(1)
وہ دور آیا کہ دیوانۂ نبی کے لیے
ہر ایک ہاتھ میں پتھر دکھائی دیتا ہے
کراہت عمل کے اسبا ب و علاج:
(1)… کراہت عمل کاپہلا سبب بدعمل لوگوں کی صحبت ہے کہ بندہ جب ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے جو نیک اعمال نہ تو خود کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے قریب رہنے والوں کو کرنے دیتے ہیں تو آہستہ آہستہ بندہ کراہت عمل جیسے قبیح مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے۔ نیکی کی دعوت عام کرنے والوں کو دوست بنائے، فاسق، بدعمل اور بدعقیدہ لوگوں کی صحبت سے اپنے آپ کو دور رکھے۔نیک بننے کے لیے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’نیک بننے کا نسخہ‘‘ کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔
(2)… کراہت عمل کا دوسرا سبب جہالت ولاعلمی ہے کہ بندہ اپنی جہالت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…نیکی کی دعوت،ص۵۴۴۔