Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
241 - 341
تمہارے حق میں کیا بہتر ہے تو تم پر لازم ہے کہ حکم الہٰی کی اطاعت کرو اور اسی کو بہتر سمجھو چاہے وہ تمہارے نفس پر گراں ہو۔‘‘
کراہت عمل کے بارے میں تنبیہ:
کراہت عمل یعنی نیک اور اچھے اعمال کو ناپسند کرنا شیطان کا ایک بہت بڑا وار اور ہلاکت میں ڈالنے والا امر ہے ہر مسلمان کو اس سے بچنا ضروری ہے۔
حکایت، مرنے سے قبل نوجوان کی داڑھی کاٹ ڈالی:
شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی مایہ ناز تصنیف ’’نیکی کی دعوت‘‘ میں ایک نوجوان کا واقعہ بیان فرمایا جس کے گھر والے کراہت عمل یعنی اچھے اعمال کو ناپسند کرنے جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے، فرماتے ہیں : ’’دعوتِ اسلامی سے وابَستہ اَورنگی ٹاؤن،بابُ المدینہ کراچی کا ایک نوجوان عاشقِ رسول جس کی عمر بمشکل  20سال ہوگی،داڑھی جب سے آئی رکھ لی تھی، بے چارہ خُون کے سَرطان (یعنی بلڈ کینسرBLOOD CANCER) میں مُبتلاہوگیا۔مَیں (یعنی سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہُ) اُس کی عِیادت کے لیے اَسپتال پہنچا،بے چارہ زندگی اورموت کی کشمکش میں تھا، زَبان ساتھ نہیں دے رہی تھی، داڑھی چہرے سے اُتارلی گئی تھی، میں چَونکا، اُس مظلوم نے چہرے کی طرف بمشکل تمام ہاتھ اُٹھایا اور اِشارے سے فریاد کی، میں اِتنا سمجھ سکا گویا وہ کہہ رہا تھا: ’’میں نے مَعَاذَ اللہ  نہیں مُنڈوائی ۔ میرے گھر والوں نے