Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
24 - 341
 کرتاہےلیکن صاحبِ بصیرت شخص دشمنوں کی باتوں سے ضرور فائدہ اٹھاتاہے کیونکہ برائیاں لازماًاُن کی زبان پرآجاتی ہیں جنہیں معلوم کرکے وہ خود سے اُن برائیوں کو دُور کرلیتاہے۔‘‘
(4)…لوگوں کےساتھ مل جل کر رہیے اور اُن میں پائے جانے والے عُیُوب اپنی ذات میں تلاش کیجئے۔امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں :’’اگر تمام لوگ اِسی طرح دوسروں کو دیکھ کر اُن میں جو ناپسندیدہ باتیں ہوں اُن کواپنی ذات سےدُور کریں تو انہیں کسی ادب سکھانے والے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔‘‘(1)
(1)… ریا کاری
’’ ریاکاری ‘‘کی تعریف:
’’ریاء‘‘ کے لغوی معنی ’’دکھاوے‘‘ کے ہیں۔شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تصنیف ’’نیکی کی دعوت‘‘ ص۶۶پر ریاکاری کی تعریف کچھ یوں کرتے ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے علاوہ کسی اور اِرادے سے عبادت کرنا۔‘‘ گویا عبادت سے یہ غَرَض ہو کہ لوگ اس کی عبادت پر آگاہ ہوں تاکہ وہ ان لوگوں سے مال بٹورے یا لوگ اس کی تعریف کریں یااسے نیک آدَمی سمجھیں یا اسے عزّت وغیرہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم،ج۳،ص۱۹۴تا۱۹۷ملخصاً۔