Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
234 - 341
سے ہردم وابستہ ہوجائیے، روزانہ فکر مدینہ کیجئے، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کیجئے اور اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بنائیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(34)…رغبت بطالت(باطل کی طرف رغبت)
رغبت بطالت کی تعریف:
ناجائز وحرام کاموں کی جانب دلچسپی رکھنا رغبت بطالت ہے ۔
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ قُلْ کَفٰی بِاللہِ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمْ شَہِیۡدًا ۚ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِالْبَاطِلِ وَکَفَرُوۡا بِاللہِ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿۵۲﴾ ﴾ (پ۲۱، العنکبوت: ۵۲)  ترجمۂ کنزالایمان: ’’تم فرماؤ اللہ بس ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہےاور وہ جو باطل پر یقین لائے اور اللہ کے منکِر ہوئے وہی گھاٹے میں ہیں۔‘‘
حدیث مبارکہ، بدترین شخص:
سرکارِ والا تبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’بدتر ہے وہ بندہ جو بخل اور تکبر کرے اور بلند وبالا اور بڑائی والے (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ ) کو بھول جائے، بدتر ہے وہ بندہ جو ظلم وزیادتی کرے اور جبار 1کو بھلا دے، بدتر ہے وہ بندہ جو غافل ہوا ور کھیل کو د میں پڑا رہے اورقبرستان اور اس