بندگی نفس کے سات اسباب و علاج:
(1)… بندگی نفس کا پہلا سبب اخلاص کی کمی ہے کیوں کہ ریاکاری اور حب جاہ وغیرہ نفس کی تسکین کا ذریعہ ہیں لہٰذا نفس کبھی نہیں چاہے گاکہ بندے کا عمل محض اللہ عَزَّوَجَلَّکے لیے ہو۔اس کا علاج یہ ہےبندہ اپنے عمل میں اخلاص پیدا کرےاور مخلصین کی صحبت اختیار کرے۔
(2)… بندگی نفس کا دوسرا سبب اُخروی اَنجام سے بے خبر ی ہے اِسی وجہ سے بندہ نفس کے فریب میں آ کر گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اِس کا علاج یہ ہے کہ گناہوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے تاکہ آخرت میں مُواخذے کا خوف اُسےاِس مہلک مرض سے بچاسکے۔
(3)… بندگی نفس کا تیسرا سبب خو فِ خدا کی کمی ہےکیوں کہ خوف ِخدا ہی نفس کی غلامی سے نجات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔اِس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے اند ر اللہ عَزَّوَجَلَّکا خوف پیدا کرے۔
(4)… بندگی نفس کا چوتھا سبب نفسانی خواہشات کی پیروی ہےکیوں کہ کسی پس و پیش کے بغیر نفس کی ہربات مان لینا بسااوقات ایمان کی بر بادی کا سبب بھی بن جاتا ہے ۔اِس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے نفس کی تربیت کرنے کے لیے ہر خواہش کا دیانت دارانہ جائزہ لے۔
(5)… بندگی نفس کا پانچواں سبب شکم سیری ہے کیوں کہ جس شخص کا پیٹ بھر ا