دلچسپی لینا بہت ضروری ہے۔
(4)… اِتباعِ شیطان کاچوتھا سبب اپنی اصلاح کی جانب توجہ نہ دینا ہے، کہ جو شخص اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ کبھی بھی اپنی خامیوں اور گناہوں پر مطلع نہیں ہوپاتا یوں وہ شیطان کی پیروی میں مبتلا ہوکر گناہ پر گناہ کرتا ہی رہتا ہے ۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ روزانہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے، رات کو سونے سے قبل اس بات پر غور کرے کہ آج میں نے کون کون سے اچھے اعمال کیے ہیں اور کون کون سے برے عمل اور گناہ مجھ سے سرزد ہوئے ہیں ، گناہوں پر اپنے نفس کو ملامت کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عہد کرے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 شیخ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات بھی نفس کا محاسبہ کرنے میں بہت معاون ہیں۔ لہٰذا آپ بھی مدنی انعامات پر عمل کیجئے، روزانہ فکر مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پر کیجئے اور ہرماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اپنے ذمہ دار کو جمع کروادیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان مدنی انعامات پر عمل کی برکت سے اتباع شیطان جیسے موذی مرض سمیت دیگر گناہوں سے بھی بچنے کا مدنی ذہن ملے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(33)…بندگیٔ نفس(نفس کا ہر حکم مان لینا)
بندگی نفس کی تعریف:
جائز و ناجائز کی پرواکیے بغیر نفس کا ہر حکم مان لینا بندگی نفس کہلاتا ہے۔