Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
227 - 341
اچھی صحبت اچھا اثر اور بری صحبت برااثر۔جب بندہ برے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے لگتا ہے تو پھر وہ شیطانی کاموں میں پڑجاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ نیک ، پرہیزگار اور متقی لوگوں کی صحبت اختیار کرے، ایسے لوگوں کے پاس بیٹھے جنہیں دیکھ کر رب عَزَّوَجَلَّ کی یاد آئے، گناہوں سے نفرت اور نیکیوں کی طرف رغبت ملے، دل میں رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کی محبت اور شیطان لعین کی نفرت پیدا ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول بھی گناہوں سے نفرت کرنے اور نیکیوں کی طرف رغبت کرنے میں بہت معاونت کرتا ہے، لاکھوں لوگ اس مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کے بعد گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زندگی گزار رہےہیں ، آپ بھی اس مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیے، اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیجئے، مدنی قافلوں میں سفر کیجئے، مدنی انعامات پر عمل کی کوشش کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔
(3)…اِتباعِ شیطان کا تیسرا سبب گناہوں میں رغبت ہے۔جب بندہ خود گناہوں میں دلچسپی لے کر شیطان کی پیروی کرتا ہےتو اس کے لیے گناہ کرنا بہت آسان اور نیکی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ یہ مدنی ذہن بنائے کہ گناہوں میں رغبت برے خاتمے کا ایک سبب ہے۔ برا خاتمہ دنیا وآخرت کی تباہی وبربادی ہے، لہٰذا ایمان کی حفاظت کے لیے گناہوں سے بے رغبتی اور نیکیوں میں