دم غائب ہو گیا اور سپاہیوں نے فوراً اُس بد نصیب عابِد کو پھانسی پر چڑھادیا ۔(1)
اتباع شیطان کے چار اسباب وعلاج:
(1)… اِتباعِ شیطان کا سب سےبڑااور بنیادی سبب وسوسوں کی پیروی ہے کیوں کہ گناہ کروانے اور نیکیاں چھڑوانے میں وسوسے پیدا کرنا شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اس کاعلاج یہ ہے بندہ شیطانی وسوسوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے، ان سے بچنے کے طریقے جانے اور بچنے کی کوشش بھی کرے، شیطان کے مکرو فریب اور اس کے وسوسوں سے بچنے کے لیے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا کرے، شیطانی وساوس سے بچنے کا روحانی علاج بھی کرتا رہے کہ جب بھی کوئی شیطانی وسوسہ یا خیال دل میں آئے تو فوراً تَعَوُّذْ یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم پڑھے، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھ کر بائیں طرف تین مرتبہ تھوتھو کرے اور فوراً اس شیطانی وسوسے کو اپنے ذہن سے دور کرے، نیز شیطانی وساوس کو قطعاً خاطر میں نہ لائے ۔شیطانی وسوسوں کی معلومات اور ان سے بچنے کے طریقے جاننے کے لیے شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’وسوسے اور ان کا علاج ‘‘کا ہفتے میں ایک بار مطالعہ بے حد مفید ہے۔
(2)…اتباعِ شیطان کا دوسرا سبب بری صحبت ہے کہ صحبت اپنا اثر رکھتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تلبیسِ ابلیس، ص۳۸۔۴۰ ملخصا۔