Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
223 - 341
اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے یااسے اس کی سواری گرا کر مار دے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے ۔‘‘ (1)
اتباع شیطان کے بارے میں تنبیہ:
شیطان اِنسان کا کھلا دشمن ہے، اس کا مقصد دنیا وآخرت دونوں کو تباہ وبرباد کرنا ہے، ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا گناہ کرنا شیطان ہی کی اتباع ہے، شیطان کے وساوس وشہبات کے مطابق چلنا ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
حکایت، شیطان کی اتباع کرنے کا عبرت ناک انجام:
منقول ہےکہ بنی اسرائیل میں ایک بہت بڑا عابِد یعنی عبادت گزار شخص تھا ۔ اُسی عَلاقے کے تین بھائی ایک بار اُس عابِد کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئے کہ ہمیں کہیں سفر پر جا رہے ہیں ، واپسی تک ہماری جوان بہن کوہم آپ کے پاس چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔عابِدنے خوفِ فِتنہ کے سبب معذرت چاہی مگر ان کے بے حد اِصرار پر وہ تیّار ہو گیا اور کہا کہ اسے میں اپنے ساتھ تو نہیں رکھوں گا البتہ عبادت خانے کے کسی قریبی گھر میں اُس کو ٹھہرا دیجئے، چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ عابِد کھانا اپنے عبادت خانے کے دروازے کے باہَر رکھ دیتا اور وہ اٹھا کر لے جاتی ۔ 
کچھ دن کے بعد شیطان نے عابِدکے دل میں ہمدردی کے انداز میں وَسوَسہ ڈالا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح ابن حبان ، کتاب السیر، باب فضل الجھاد،ذکر۔۔۔الخ،  ج۷ ، ص ۵۷، حدیث: ۴۵۷۴۔