Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
221 - 341
وجہ سے منافقت کرتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ حرص مذموم کی تباہ کاریوں پر غور کرے اور یہ مدنی ذہن بنائے کہ کسی دنیوی فانی شے کی خاطر منافقت کرنا کسی بھی طرح سے عقلمندی کا کام نہیں ہے۔ حرص کی تباہ کاریاں جانے کے لیے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’حرص‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔
(3)…نفاقِ عملی کا تیسرا سبب حب دنیا ہے کہ جب بندہ پر دنیا کی محبت غالب آتی ہے تو اسے حاصل کرنے کے لیے بسا اوقات منافقت اختیار کرلیتا ہے۔ اس کا علا ج یہ ہے کہ بندہ حب دنیا جیسی موذی بیماری کی آفتوں پر غور وفکر کرے کہ یہ بیماری مختلف گناہوں میں مبتلا ہونے کا ایک سبب ہے بلکہ بسا اوقات تو حب دنیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر ایمان برباد ہونے کا بھی خطرہ بڑھ جاتاہے۔ لہٰذا بارگاہ رب العزت میں اس موذی مرض سے نجات کی دعا کرتا رہے کہ اے اللہ عَزَّوَجَلَّمجھے اس مرض سے نجات عطا فرما۔ آمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(32)…اتباع شیطان(شیطان کی پیروی)
اتباع شیطان کی تعریف:
’’شیطان کے وساوس وشبہات کےمطابق چلنااِتباعِ شیطان کہلاتاہے۔ ‘‘(1)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تفسیر خزائن العرفان ،پ۲،البقرۃ ،تحت الایہ:۲۰۸، ص۶۹ ماخوذا۔