عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پاکیزہ اور مبارک ذات میں عیوب تلا ش کرنے والے، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر تبرا وبہتان تراشی کرنے والے، اہل بیت عظام کی شان میں زبان دراز کرنے والے، اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے خلاف ، ان کے مزارات کے خلاف زبان دراز کرنے والے کسی بھی طرح مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ایسے لوگوں کی صحبت سے اپنے آپ کو ہمیشہ دور رکھیے، شیطانِ لعین کی اتباع کرنے والے ایسے لوگوں سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگئے۔ ایسے لوگوں کی صحبت اِختیار کیجئے جو انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ، اہل بیت کرام، اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے محبت کرنے والے ہوں ، ان کی شان بیان کرنے والے ہوں ، بغض وعناد کے بجائے عشق ومحبت کی باتیں کرنے والے ہوں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی صحبت اختیار کرنے کی برکت سے ایمان کی حفاظت کا مدنی ذہن ملے گا، گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کے لیے کڑھنے کا ذہن ملے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔
نفاق عملی کے تین اسباب اور ان کا علاج:
(1)…نفاقِ عملی کا پہلا سبب جہالت ہے کہ بندہ جب نفاق ، اس کی علامات، اس کی تباہ کاریوں سے جاہل ہوتا ہے تو اس موذی مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ نفاق عملی اور اس کی تباہ کاریوں کا علم حاصل کرے، ان پر غور وفکر کرکے بچنے کی تدابیر اختیار کرے۔
(2)…نفاقِ عملی کا دوسرا سبب حرص مذموم ہے کہ بندہ کسی چیز کی طمع اور لالچ کی