Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
22 - 341
(39) غَضَبْ لِلنَّفْسْ (یعنی نفس کے لیے غصہ کرنا) (40) تَسَاھُلْ فِی اللہ   (41) تَکَبُّر (42)بَدشُگُوْنِی (43)شَمَاتَتْ (44) اِسْرَاف (45)  غَمِ دُنیا (46) تَجَسُّسْ(عیب جوئی) (47) (رحمت الٰہی سے) مایوسی۔
باطنی مُہْلِکَات سے بچاؤ کے جُمْلَہ علاج:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ویسے تو کئی باطنی اَمراض کے تحت اِنفرادی طور پر اُن کا علاج بیان کیا جائے گا لیکن اِجمالی طور پر تمام باطنی اَمراض کا بھی علاج ذکر کیا جا رہا ہے تاکہ اِس اِجمالی علاج کے ساتھ ساتھ اِنفرادی علاج کو بھی شامل کرکے مخصوص باطنی مرض سے نجات کی ترکیب بنائی جاسکے۔ تمام باطنی اَمراض کے چار علاج پیش خدمت ہیں : 
(1)…کامل مرشد کی صحبت اختیار کیجئے: پیر ومرشد جن عیوب کی نشاندہی کریں ان کے متعلق فکر کرے اور جو علاج بتائیں اس پر سختی سے عمل کرے۔
 (2)… دین دار دوست بنائیے: صاحبِ بصیرت اور دین دار دوست کو تلاش کرکےاپنے نفس پر نگران  مقرر کیجئے تاکہ وہ عُیُوب کی نشاندہی کرسکے۔امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں : ’’پہلے دین دار لوگوں کی یہ خواہش ہوا کرتی تھی کہ وہ دوسروں کے بتانے سے اپنے عُیُوْب پر مُطَّلِع ہوں لیکن اب ایسا دَور آگیا کہ ہمیں نصیحت کرنے اور ہمارے عیبوں پر مُطَّلِع کرنے والا ہمیں سب سے زیادہ ناپسند ہوتا ہے اور یہ بات ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔‘‘ مزید فرماتے ہیں :’’اب حالت