Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
219 - 341
کا علاج یہ ہے کہ بندہ عقائد ، فرائض وواجبات کا تفصیلی علم حاصل کرے، علمائے اہلسنت کی کتب کے وسیع مطالعے کے ساتھ ساتھ اُن کی صحبت بھی اختیار کرے، جب بھی کوئی شرعی واعتقادی مسئلہ درپیش ہو تو کسی سنی صحیح العقیدہ مستند عالم دین یا سنی مفتیانِ کرام ودارالافتاء اہلسنت سے رابطہ کرے۔"عقائد اہلسنت کی تفصیل کے لیے صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی  کی مایہ ناز تصنیف ’’بہار شریعت‘‘ حصہ اوّل اور روز مرہ کے شرعی مسائل کے لیے اسی کتاب ’’ بہارشریعت‘‘ کے بقیہ حصوں کا مطالعہ نہایت ہی مفید ہے۔
(2)…نفاقِ اعتقادی کا دوسرا سبب بدعقیدہ لوگوں کی صحبت ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ بدعقیدہ لوگوں کی صحبت سے دور بھاگے اور یہ مدنی ذہن بنائے کہ اگر مجھے کسی شخص کے بارے میں معلوم ہوجائے کہ یہ شخص چور ہے اور اس کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے میرا مال چوری ہونے کا اندیشہ ہے تو یقیناً میں ایسے شخص کے ساتھ کبھی بھی بیٹھنا گوارا نہ کروں گا یا بہت احتیاط کروں گا، لیکن بدعقیدہ لوگ تو ایسے چور ہیں جو میرا سب سے قیمتی خزانہ یعنی ایمان چراسکتے ہیں تو میں ان لوگوں کی صحبت کیسے گوارا کروں ؟ خبردار! ایمان سب سے بڑی دولت ہے اگر خدانخواستہ ایمان برباد ہوگیا تو کہیں کے نہیں رہیں گے۔ بدعقیدہ شخص کے سائے سے بھی دور بھاگیں ، اس سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھیں ، یقیناً انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، خصوصاً امام الانبیاء، حضور سید الاصفیاء صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی گستاخی کرنے والے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی