(31)…نِفَاق(مُنَافَقَت)
نفاق (منافقت) کی تعریف:
زبان سے مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنا اور دل میں اسلام سے انکار کرنا نفاق اعتقادی اور زبان و دل کا یکساں نہ ہونانفاق عملی کہلاتاہے۔‘‘(1)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : ﴿ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ یُخٰدِعُوۡنَ اللہَ وَہُوَ خَادِعُہُمْ ۚ وَ اِذَا قَامُوۡۤا اِلَی الصَّلٰوۃِ قَامُوۡا کُسَالٰی ۙ یُرَآءُوۡنَ النَّاسَ وَلَا یَذْکُرُوۡنَ اللہَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۱۴۲﴾۫ۙ ﴾(پ۵، النساء: ۱۴۲) ترجمۂ کنزالایمان: ’’بے شک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دیا چاہتے ہیں اور وہی انہیں غافل کرکے مارے گا اور جب نماز کو کھڑے ہوں تو ہارے جی سے لوگوں کو دکھاوا کرتے ہیں اور اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑا ۔‘‘
ایک اور مقام پر اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے :﴿ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ فِی الدَّرْکِ الۡاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ۚ وَلَنۡ تَجِدَ لَہُمْ نَصِیۡرًا ﴿۱۴۵﴾ۙ ﴾ (پ۵، النساء: ۱۴۵) ترجمۂ کنزالایمان: ’’بے شک منافق دوزخ کے سب سے نیچے طبقہ میں ہیں اور تو ہرگز اُن کا کوئی مددگار نہ پائے گا ۔‘‘
صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…بہار شریعت،ج۱،ص۱۸۲،جامع العلوم و الحکم،الحدیث الثامن و الاربعون،ص۵۲۹۔