Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
210 - 341
(7)…موت کے موضوع پر بیانات سنئے۔شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ان بیانات: غفلت، قبر کا امتحان ، قیامت کا امتحان اور مبلغ دعوت اسلامی، نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ اللہُ الْغَنِی کا فکر آخرت سے بھرپور بیان ’’موت کا تصور‘‘ سننا بھی بہت مفید ہے۔
(8)…اپنے کمرے،دفتریا موبائل یا جہاں بھی باربار نظر پڑتی ہو وہاں ’’الموت‘‘لکھ کر لگا دیجئے تاکہ جب بھی اس پر نظر پڑے تو فوراً موت کی یاد آجائے۔
(9)…سنتوں بھر ے اجتماعات میں شرکت ، مدنی قافلوں میں سفر کرنا اور موت کو یاد کرنے والوں کی صحبت میں رہ کرعملی تربیت حاصل کرنا بھی نسیان موت جیسےمرض کو دور بھگانے میں بہت معاون ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (30)…جرأت علی اللہ 
جرأت علی اللہ کی تعریف:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی سر کشی و قصداً نافرمانی کرنا یعنی جن کاموں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کرنے کا حکم دیا ہے انہیں نہ کرنا اور جس سے منع فرمایا ہے ان سے اپنے آپ کو نہ بچانا جرأت علی اللہکہلاتا ہے۔
آیت مبارکہ:
 اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : ﴿ اِنَّمَا السَّبِیۡلُ عَلَی الَّذِیۡنَ