Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
21 - 341
 مزید سات مُہْلِکَات کے اِضافے کے ساتھ اِس کتاب میں تقریباً 47  مُہْلِکَات بیان کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی تعریف، کم ازکم ایک آیت مبارکہ، حدیث مبارکہ ، حکم یا تنبیہ اور حکایت بیان کرنے کی حَتَّی الْمَقْدُوْر سعی کی جائے گی۔نیز کئی مُہْلِکَات کے اسباب وعلاج بھی بیان کیے جائیں گے۔ مُہْلِکَات کی تعریفات، ہلاکت خیزیاں اور اُن کے تفصیلی علاج جاننے کے لیے اِحیاء العلوم، جلد سوم کا مطالعہ بہت مفید ہے۔
سنتالیس 47باطنی مُہْلِکَات کے نام:
(1) ریاکاری یعنی دکھاوا (2)عُجُب (3)حسد (4)بُغْض وکینہ (5)حُبِّ مَدَح (6)حُبِّجاہ (7)محبت دنیا (8)طلب شُہرت (9) تَعْظِیْمِ اُمَرَاء (10) تَحْقِیْرِ مَسَاکِیْن (11)اِتِّباَعِ شَہَوَات (12) مُدَاہَنَت (13) کُفْرَانِ نِعَم (یعنی نعمتوں کی ناشکری) (14) حرص (15) بُخْل (16) طُوْلِ امل(یعنی لمبی لمبی امیدیں باندھنا) (17) سوئے ظن یعنی بدگمانی (18)عِنَادِ حق (19) اِصْرَارِ باطِل (20) مَکْروفَرَیب (21) غَدْرْ (22) خِیَانَتْ (23) غَفْلَت (24) قَسْوَتْ (یعنی دل کا سخت ہونا) (25) طَمَعْ (26) تَمَلُّق (چاپلوسی)(27) اِعتمادِ خَلْقْ  (28) نِسْیَانِ خالِق (یعنی ربعَزَّوَجَلَّ  کو بھول جانا) (29) نِسْیَانِ مَوْت (یعنی موت کو بھول جانا)(30) جُرْأَتْ عَلَی اللہ (31) نِفَاق (32) اِتِّباَعِ شیطان (33) بَنْدَگیٔ نَفْسْ (34) رَغْبَتِ بَطَالَت (35) کَرَاہَتِ  عَمَل (36) قِلَّتِ خَشِیَّتْ (یعنی خوفِ خدا کا کم ہونا) (37) جَزَع (یعنی بے صبری کا مظاہرہ کرنا) (38) عَدْمِ خُشُوْع (یعنی خشوع کا نہ ہونا)