نظر رکھے کہ ہماری اتنی نافرمانیوں کے باوجود اللہ عَزَّوَجَلَّہم پر کس قدر مہربان ہے۔
(7)…نسیانِ خالق کا ساتواں سبب بُر ی صحبت ہے ۔اِس کا علاج یہ ہے کہ بندہ ہمیشہ نیک پرہیزگار لوگوں کی صحبت اختیار کرے، بداَخلاق اور بُرے لوگوں سے اپنے آپ کو ہمیشہ دُور رکھے کہ ’’بُر ی صحبت زہریلے سانپ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔‘‘کہ سانپ تو اپنے ڈنک سے فقط جسمانی نقصان پہنچاتا ہے مگر بُری صحبت بسا اوقت جسمانی نقصان کے ساتھ ساتھ رُوحانی نقصان(جیسے گناہوں میں مبتلا ہونا، ایمان کی بربادی وغیرہ) بھی پہنچاتی ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول بھی ایک اچھی صحبت فراہم کرتا ہے، اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں ، نسیانِ خالق جیسے موذی مرض سے نجات پاکر صبح وشام اپنے رب عزوجل کی یاد میں مگن ہونے والے بن گئے ہیں۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیے، اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت فرمائیے، مدنی قافلوں میں سفر کیجئے، مدنی انعامات پر عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی زندگی میں ایک مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد