Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
202 - 341
الامل‘‘ صفحہ ۷۷پر ہے: ’’اورلوگوں میں سب بڑا سخی وہ ہے جو حقوق اللہ کو عمدہ طریقے پراداکرے اگرچہ اس کے علاوہ دیگرکاموں میں لوگ اسے بخیل ہی کہتے ہوں اورسب سے بڑا بخیل وہ ہے جواللہ عَزَّوَجَلَّ کے حقوق کی ادائیگی میں بخل کرے اگرچہ دوسرے کاموں میں لوگ اُسے سخی ہی کہتے ہوں۔‘‘
نسیان خالق کے بارے میں تنبیہ:
اپنے خالق 1ہی کو بھول جانا، اس کے ذکر سے غافل ہوجانا ، اطاعت و فرمانبرداری کو ترک کردینااور حقوق اللہ کو یکسر فراموش کردینا بہت بڑی بدبختی اور ہلاکت کا سبب ہے۔ 
حکایت، اعتماد خالق اور نسیان خلق کی تاریخی مثال:
جب نمرود نے اپنی ساری قوم کے روبرو حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آگ میں ڈالا تو زمین و آسمان کی ہر مخلوق چیخیں مار مار کر بارگاہ ِ خداوندی میں عرض کرنے لگیں کہ : ’’اے پاک پروردگار 1!تیرے خلیل آگ میں ڈالے جارہے ہیں اور اُن کے سوا زمین میں کوئی اور انسان تیری توحید کا علمبردار اور تیرا پرستار نہیں ہے، لہٰذا تو ہمیں اجازت دے کہ ہم ان کی امداد و نصرت کریں۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا : ’’ابراہیم میرے خلیل ہیں اور میں اُن کا معبود ہوں ، اگر ابراہیم تم سب سے فریاد کر کے مدد طلب کریں تو میری اجازت ہے کہ تم سب ان کی مدد کرو اور اگر وہ میرے سوا کسی اور سے کوئی مدد طلب نہ کریں تو تم سب سن لو کہ میں