Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
201 - 341
حقوق اللہ میں غفلت کرنے والے کی مثال:
حضرت نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے سنا کہ اللہ کے حقوق میں غفلت برتنے والا، حدوں کو توڑنے والا اور انہیں قائم رکھنے والا ان کی مثال کشتی کے تین مسافروں کی ہے۔ جنہوں نے کشتی کو تین حصوں میں تقسیم کردیا۔ایک نے سب سے اوپر والا، دوسرے نے درمیا نی اورتیسرے نے سب سے نیچے والا حصہ لے لیا۔سفر کے دوران نچلی منزل والے نے اچانک کلہاڑا چلانا شروع کردیا۔ دوسرے نے پوچھا: ’’یہ کیا کرنے لگے ہو؟‘‘ اس نے جواب دیا: ’’میں اپنے حصہ میں تھوڑا سا سوراخ کرنے لگا ہوں تا کہ پانی تک رسائی ہو اورمیری بچی کھچی چیزیں اورخون بہانا آسان ہو۔‘‘ اس پر تیسرا کہنے لگا: ’’اللہ اسے نابود کرے ،چھوڑو اسے اپنے حصہ میں شگاف کرنے دو۔‘‘ دوسرے نے کہا : ’’نہیں نہیں اس نے سوراخ کردیا تو خود بھی غرق ہوگا اورہمیں بھی غرق کرے گا۔‘‘ اب اگر انہوں نے اس کا ہاتھ روک دیا تو وہ بھی بچ گیا اوریہ خود بھی لیکن اگر انہوں نے اس کا ہاتھ نہ پکڑا تو وہ بھی ہلاک ہوں گے اوروہ خود بھی۔(1)
سب سے بڑا سخی اور بخیل:
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’الزھد وقصر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…بخاری،کتاب الشرکۃ، ہل یقرع فی القسمۃ، ج۲، ص۱۴۳، حدیث: ۲۴۹۳۔
     مسند احمد، ج۳۷، ص۳۱۹، حدیث: ۱۷۶۳۸۔