Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
194 - 341
تملق (چاپلوسی )کے اسباب و علاج :
(1)…جب انسان کی طبیعت آرام پسندہوجائے اور محنت کی عادت یکسر ختم ہوجائے تو بندہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے چاپلوسی کی سیڑھی استعمال کرتا ہے۔اس کاعلاج یہ ہے کہ بندہ خود کو محنت کا عادی بنائے تاکہ چاپلوسی کے بجائےاس کی محنت کو کامیابی کی سندسمجھاجائے۔
(2)…تملق کا ایک سبب  شہرت کی طلب ہے لہٰذا بندہ طلب شہرت کے نقصانات کو اپنےپیش نظر رکھے۔
(3)…بعض افر ا دکی طبیعت فسادی ہوتی ہے،لہٰذا وہ اپنی طبیعت کےہاتھوں مجبور ہوکر تملق کی راہ اختیار کرتے ہیں اور جب ان کے اس برے فعل کی نشاندہی کی جائے تو اسے یہ لوگ اصلاح کا نام دیتے ہیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اس طرح اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے یہ سوال کرے:’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ شر وفساد پھیلانے والے کو سخت ناپسند کرتا ہےکہیں اپنی اس شرانگیزی اور فسادی طبیعت کے سبب میں رحمت الٰہی سے محروم نہ کردیا جاؤں ؟‘‘
(4)…بعض افراد اپنی ترقی کے لیے دیگر افراد کو دوسروں کی نظروں میں نیچے گرانا لازمی سمجھتے ہیں اور اس کے لیے چغل خوری کی راہ اختیار کرتے ہیں لہٰذا چغل خوری کی عادت تملق کا بہت بڑا سبب ہےاس کا علاج یہ ہے کہ بندہ چغل خوری کےدُنیوی اور اُخروی نقصانات اپنے پیش نظر رکھے۔