Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
190 - 341
کرےگا؟‘‘ گدھی کی بات سن کر بھی بلعم بن باعوراء واپس نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ ’’حسبان‘‘ نامی پہاڑ پر چڑھ گیا اور بلندی سے حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے لشکروں کو بغور دیکھا اور مال و دولت کے لالچ میں اس نے بددعا شروع کردی۔ لیکن خدا عَزَّوَجَلَّ کی شان کہ وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے لئے بددعا کرتا تھا، مگر اس کی زبان پر اس کی قوم کے لئے بددعا جاری ہوجاتی تھی۔ یہ دیکھ کر کئی مرتبہ اس کی قوم نے ٹوکا کہ’’ اے بلعم! تم تو الٹی بددعا کررہے ہو۔‘‘ تو اس نے کہا کہ ’’اے میری قوم! میں کیا کروں میں بولتا کچھ اور ہوں اور میری زبان سے نکلتا کچھ اور ہے۔‘‘ 
پھر اچانک اس پر یہ غضب ِ الٰہی نازل ہو گیا کہ ناگہاں اس کی زبان لٹک کر اس کے سینے پر آگئی۔ اس وقت بلعم بن باعوراء نے اپنی قوم سے رو کر کہا کہ افسوس میری دنیا و آخرت دونوں برباد و غارت ہوگئیں۔ میرا ایمان جاتا رہا اور میں قہر قہار و غضب جبار میں گرفتار ہو گیا۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(26)…تَمَلُّقْ(چاپلوسی)
تَمَلُّقْ (چاپلوسی) کی تعریف:
’’اپنے سے بلند رتبہ شخصیت یا صاحب منصب کے سامنے محض مفاد حاصل کرنے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تفسیر الطبری، پ۹، الاعراف، تحت الایۃ: ۱۷۶، ج۶، ص ۱۲۳۔
       حاشیۃ    الصاوی علی الجلالین،  پ۹، الاعراف، تحت الآیۃ:  ۱۷۵، ج۲،ص۷۲۷۔