Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
19 - 341
بُرا فال لینے کو بدشگونی کہتے ہیں۔) 				            (بدشگونی، ص ۱۰ )
(43)شَماتت کی تعریف:
اپنے کسی بھی نسبی یا مسلمان بھائی کے نقصان یا اُس کو ملنی والی مصیبت وبلا کو دیکھ کر خوش ہونے کو شَماتت کہتے ہیں۔												      (الحدیقۃ الندیۃ، ج ۱، ص۶۳۱)
(44)اِسراف کی تعریف:
جس جگہ شرعاً ، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق وفجور وگناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بے یارومددگار چھوڑ دینا اِسراف کہلاتاہے۔(الحدیقۃ الندیۃ،ج۲، ص۲۸)
(45)’’غم دنیا‘‘ کی تعریف:
کسی دنیوی چیز سے محرومی کے سبب رنج وغم اور افسوس کا اِس طرح اِظہارکرنا کہ اُس میں صبر اور قضائے اِلٰہی پر رضا اور ثواب کی اُمید باقی نہ رہے ’’غم دُنیا ‘‘کہلاتا ہےاور یہ مذموم ہے۔
(46)تجسس کی تعریف:
لوگوں کی خفیہ باتیں اور عیب جاننے کی کوشش کر ناتجسس کہلاتاہے۔ (احیاء العلوم، ج۲، ص۶۴۳، ج۳، ص۴۵۹ )
(47)مایوسی کی تعریف:
  اللہ عَزَّوَجَلَّکی رحمت اور اس کےفضل واحسان سے خود کومحروم سمجھنا ’’مایوسی ‘‘ ہے۔
کب گناہوں سے کنارا میں کروں گا یارب
نیک کب اے میرے اللہ بنوں گا یارب
کب گناہوں کے مرض سے میں شفا پاؤں گا
کب میں بیمار مدینے کا بنوں گا یارب
گر تو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی
ہائے میں نار جہنم میں جلوں گا یارب
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد