Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
182 - 341
ہیں : (۱) مخلوق کے عیوب کی ٹوہ میں لگے رہنا (۲) دل کی سختی (۳) دنیا کی محبت (۴) حیا کی کمی (۵) لمبی لمبی امید یں (۶) اور حد سے زیادہ ظلم۔‘‘(1)
قسوت یعنی دل کی سختی کے بارے میں تنبیہ:
قساوت یعنی دل کا سخت ہوجانا نہایت ہی مہلک اور اعمال کو ضائع کرنے والا مرض ہے نیز دل کا سخت ہونا بدبختی کی علامت ہے، گناہوں کی کثرت اس کا سبب عظیم اور موت وآخرت کی یاد اس کا علاج ہے۔
حکایت، سخت دل ڈاکو کا عبرت ناک انجام:
حضرت سیِّدُنا شیخ عبدﷲ شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی  اپنے سفر نامے میں لکھتے ہیں کہ ایک بار میں شہر بصرہ سے ایک گاؤں کی طرف جارہا تھا۔ دوپہر کے وقت اچانک ایک خوفناک ڈاکو ہم پر حملہ آور ہوگیا۔ میرے ساتھی کو اس نے شہید کر ڈالا، ہمارا تمام مال ومَتاع چھین کر میرے دونوں ہاتھ رسّی سے باندھے ، مجھے زمین پر ڈالا اور فرار ہوگیا۔میں نے جوں توں ہاتھ کھولے اور ایک جانب چل پڑا مگر پریشانی کے عالم میں راستہ بھول گیایہاں تک کہ رات آگئی ۔ایک طرف آگ کی روشنی دیکھ کرمیں اُسی سمت چل پڑا۔ کچھ دیر چلنے کے بعد مجھے ایک خَیمہ نظر آیا۔ میں شدّتِ پیاس سے نڈھال ہوچکا تھا لہٰذا خیمے کے دروازے پرکھڑے ہوکر میں نے صدا لگائی: ’’اَلْعَطَش! اَلْعَطَش! یعنی ہائے پیاس !ہائے پیاس!‘‘ اتفاق سے وہ خیمہ اُسی سنگ دل اور خوفناک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کنزالعمال، کتاب المواعظ، الفصل السادس، الجزء: ۱۶، ج۸، ص۳۶، حدیث:۴۴۰۱۶۔