Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
180 - 341
شراب کے برتن توڑ ڈالے۔ کنیز کو آزاد کر نے کے بعد قسم اٹھائی کہ ’’ اب نہ تو کچھ کھانا کھاؤں گا اور نہ ہی سوؤں گا۔‘‘ بعدازاں اس کے انتقال کے بعد خط لکھنے والے بھائی نے اسے خواب میں دیکھا اور پوچھا : ’’مَافَعَلَ اللہُ بِکَ  یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تمہارے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟‘‘ تو اس عابد نے جواب دیا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اس کنیز کے بدلے ایک جنتی کنیز (یعنی حور)عطا فرمائی ہے جو مجھے جنت کی پاکیزہ شرا ب یہ کہہ کر پلاتی ہے کہ یہ پاکیزہ شراب اس شراب کے بدلے میں پی لو جو تم نے دنیا میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی خاطر چھوڑدی تھی ۔‘‘ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(24)…قَسْوَت(دل کی سختی)
قسوت یعنی دل کی سختی کی تعریف:
’’موت و آخرت کو یاد نہ کرنے کے سبب دل کا سخت ہو جانا یا دل کا اس قدر سخت ہوجانا کہ استطاعت کے باوجود کسی مجبور شرعی کو بھی کھانا نہ کھلائے قسوت قلبی کہلاتا ہے۔‘‘(2)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ اَفَمَنۡ شَرَحَ اللہُ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ فَہُوَ عَلٰی نُوۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ فَوَیۡلٌ لِّلْقٰسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ مِّنۡ ذِکْرِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب التوابین، ص۲۵۸ ۔
2…الحدیقۃ الندیۃ،الخلق العاشر من ۔۔۔الخ،ج۲،ص۴۸۴، جہنم میں لےجانے والے اعمال، ج۱، ص۳۸۶۔