Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
18 - 341
(33)بندگی نفس کی تعریف:
جائز و ناجائز کی پرواکیے بغیر نفس کا ہر حکم مان لینا بندگی نفس کہلاتا ہے۔
(34)رغبت بطالت کی تعریف:
ناجائز وحرام کاموں کی جانب دلچسپی رکھنا رغبت بطالت ہے ۔
(35)کراہت عمل کی تعریف:
نیک اور اچھے اعمال کو ناپسند کرنا کراہت عمل کہلاتا ہے۔
(36)قلت خشیت کی تعریف:
اللہ تبارک وتعالی کے خوف میں کمی کو قلت خشیت کہتے ہیں۔
(37)جزع کی تعریف:
پیش آنے والی کسی بھی مصیبت پر واویلا کرنا، یا اس پر بے صبری کا مظاہرہ کرنا جزع کہلاتا ہے ۔(الحدیقۃ الندیۃ، ج۲،ص۹۸)
(38)عدم خشوع کی تعریف:
بارگاہِ الٰہی میں حاضری کے وقت (یعنی نماز یا نیک کاموں میں )دل کا نہ لگنا عدم خشوع کہلاتا ہے۔(الحدیقۃ الندیۃ،ج۲،ص۱۱۷مفھوما)
(39)غضب للنفس کی تعریف:
اپنے آپ کو تکلیف سے دور کرنے یا تکلیف ملنے کے بعد اس کا بدلہ لینے کے لیے خون کا جوش مارنا ’’غضب‘‘ کہلاتا ہے۔اپنے ذاتی انتقام کے لیے غصہ کرنا ’’غضب للنفس‘‘ کہلاتا ہے۔(الحدیقۃ الندیۃ، ج۱، ص۶۳۵ ماخوذا)
(40)تساھل فی اللہ کی تعریف:
احکامِ الٰہی کی بجاآوری میں سستی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی میں مشغولیت ’’تَسَاھُلْ فِی اللہ‘‘ ہے۔
(41)تکبر کی تعریف:
خود کو افضل دوسروں کو حقیر جاننے کا نام تکبر ہے۔			        (تکبر،ص ۱۶ )
(42)بدشگونی کی تعریف:
شگون کا معنی ہے فال لینا یعنی کسی چیز ،شخص، عمل،آواز یا وَقْت کو اپنے حق میں اچھا یابُرا سمجھنا ۔(اسی وجہ سے