Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
179 - 341
پڑ گیا اور وہ عبادت چھوڑ کر اس کنیز کے ساتھ مشغول ہوگیا ۔ جب اس عابد کے بھائی کو یہ بات معلوم ہوئی تو اس نے اسے (نیکی کی دعوت پر مشتمل )ایک خط لکھا جس کا مضمون کچھ یوں تھا: 
’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا، یہ خط ایک مشفِق وناصح اور طبیب دوست کی طرف سے اس شخص کی طرف ہے جس سے حلاوتِ ذکر اور تلاوتِ قرآن کی لذت سلب ہو گئی ، جس کے دل سے خشوع اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف جاتا رہا ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم نے ایک کنیز خریدی ہے جس کے بدلے اپنا ’’حصہ آخرت ‘‘ بیچ دیا ہے ، تم نے کثیر کو قلیل کے بدلے اور قرآن کو نغمات کے بدلے بیچ دیا، میں تمہیں ایسی شے سے ڈراتا ہوں جو لذّات کو توڑنے والی ، شہوتوں کو ختم کرنے والی ہے ، جب وہ آئے گی تو تمہاری زبان گنگ ہوجائے گی، اعضاء کی مضبوطی رخصت ہوجائے گی اور تمہیں کفن پہنایا جائے گا ، تمہارے اہل وعیال اور پڑوسی تم سے وحشت کھائیں گے ،میں تمہیں اس چنگھاڑ سے ڈراتا ہوں جب لوگ بادشاہ جبار 1کی ہیبت سے گھٹنوں کے بل گر جائیں گے ، میرے بھائی !میں تمہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے غضب سے ڈراتا ہوں۔‘‘ 
پھر یہ خط لپیٹ کر اس عابد کے پاس بھیج دیا ۔ جب عابد کو یہ خط ملا تو وہ رقص وسرور کی محفل میں مشغول تھا ۔ یہ خط پڑھتے ہی اس پر خوف خدا کے سبب کپکپی طاری ہوگئی، اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگی، وہ ساری دنیوی لذت بھول گیا، محفل سے اٹھا اور