اس کی ناجائز خواہشات کو ترک کرنے کا ذہن بنائے اور اس کے لیے کوشش بھی کرے تاکہ خیانت جیسے کبیر ہ گناہ سے بچ سکے۔
(5)… خیانت کا پانچواں سبب مسلمانوں کو نقصان کادینے کی عادت ہے،یہ سبب جن دیگر باطنی امراض کا باعث بنتا ہے ان میں سے ایک خیانت بھی ہے۔اس کا علا ج یہ ہے کہ بندہ اپنے اند ر مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ پید ا کرے اور مسلمانوں کی بدخواہی کے عذابات کو پیش نظر رکھے ۔
(6)… خیانت کا چھٹا سبب بری صحبت ہے۔بعض اوقات انسان اپنے ارد گرد کے ماحول کی ہر خامی و خوبی کو قبول کرلیتا ہے جس کا اثر اس کے ذاتی اخلاق و کردار پر ہوتا ہےخاص طور پربداطوار افراد کی بددیانتی سے انسان بہت جلد متاثر ہوجاتا ہے۔ اس کاعلاج یہ ہے کہ بندہ نیک ،دیانت دار اورخوفِ خدا رکھنے والوں کی صحبت اختیار کرے تاکہ اس مہلک مرض کے ساتھ ساتھ دیگراخلاقی برائیوں سے بھی اپنے آپ کو بچا سکے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(23)…غفلت
غفلت کی تعریف:
’’یہاں دینی اُمور میں غفلت مراد ہے یعنی وہ بھول ہے جو انسان پر بیدار مغزی اوراحتیاط کی کمی کے باعث طاری ہوتی ہے۔‘‘(1)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…مفردات الفاظ القرآن، ص۶۰۹۔