Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
172 - 341
(4)…غدر یعنی بدعہدی کا چوتھا سبب جہالت ہے کہ جب بندہ غدر جیسی موذی بیماری کے وبال سے ہی واقف نہ ہوگا تو اس سے بچے گا کیسے؟ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ غدر کی تباہ کاریوں پر غور کرے کہ بدعہدی کرنا مؤمنوں کی شان نہیں ہے، حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   اور دیگر بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  نے کبھی کسی کے ساتھ بدعہدی نہیں فرمائی، بدعہدی نہایت ہی ذلت ورسوائی کا سبب ہے، بدعہدی کرنے والے شخص کے لیے کل بروز قیامت اس کی بدعہدی کے مطابق جھنڈا گاڑا جائے گا۔ بدعہدی کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ بندہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں یوں دعا کرے: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے بدعہدی جیسے موذی مرض سے نجات عطا فرما، میں کبھی بھی کسی مسلمان کے ساتھ بدعہدی نہ کروں۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (22)…خیانت
خیانت کی تعریف:
’’اجازتِ شرعیہ کے بغیر کسی کی امانت میں تصرف کرنا خیانت کہلاتاہے۔‘‘(1)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…عمدۃ القاري، کتاب الایمان، باب علامات المنافق، تحت الباب: ۲۴، ج۱، ص۳۲۸۔