Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
17 - 341
باوجود کسی مجبور شرعی کو بھی کھانا نہ کھلائے قسوتِ قلبی کہلاتاہے۔		       (الحدیقۃ الندیۃ،ج۲،ص۴۸۴)
(25)طمع (لالچ) کی تعریف:
کسی چیز میں حد ردرجہ دلچسپی کی وجہ سے نفس کا اس کی جانب راغب ہو نا طمع یعنی لالچ کہلاتا ہے۔ (مفردات الفاظ القرآن ،ص۵۲۴)
(26)تملق (چاپلوسی) کی تعریف:
اپنے سے بلند رتبہ شخصیت یا صاحب منصب کے سامنے محض مفاد حاصل کرنے کے لیےعاجزی وانکساری کرنا یا اپنے آپ کو نیچا دکھانا تملق یعنی چاپلوسی کہلاتا ہے۔ 				      (بریقۃ محمودیۃ ،ج۲،ص۲۳۵)
(27)اعتماد خلق کی تعریف:
مُسَبِّبُ الْاَسْبَابْ یعنی اسباب کو پیدا کرنے والے‘‘ رب عَزَّوَجَلَّ کو چھوڑ کر فقط ’’اسباب‘‘ پر بھروسہ کرلینا یا خالق 1کو چھو ڑ کر فقط مخلوق پر بھروسہ کرلینا اعتمادِ خلق کہلاتا ہے۔
(28)نسیان خالق کی تعریف:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت و فرمانبرداری کو ترک کردینااور حقوق اللہ کو یکسر فراموش کردینا ’’نسیانِ خالق ‘‘ کہلاتا ہے۔							      (تفسیر الطبری،ج۱۲،ص۵۰،روح المعانی،ج۲۸، ص۳۵۴)
(29)نسیان موت کی تعریف:
دنیوی مال ودولت کی محبت وگناہوں میں غرق ہوکر موت کو یکسر فراموش کردینا نسیانِ موت کہلاتا ہے۔
(30)جرأت علی اللہ کی تعریف:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی سر کشی و قصداً نافرمانی کرنا یعنی جن کاموں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کرنے کا حکم دیا ہے انہیں نہ کرنا اور جس سے منع فرمایا ہے ان سے اپنے آپ کو نہ بچانا جرأت علی اللہ کہلاتا ہے۔
(31)نفاق (منافقت) کی تعریف:
زبان سے مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنا اور دل میں اسلام سے انکار کرنا نفاقِ اعتقادی اور زبان و دل کا یکساں نہ ہونا نفاقِ عملی کہلاتاہے۔					(بہار شریعت،ج۱،ص۱۸۲)
(32)اتباع شیطان کی تعریف:
شیطان کے وساوس وشبہات کےمطابق چلنا اِتباعِ شیطان کہلاتاہے۔ 		(تفسیر خزائن العرفان ،پ۲،البقرۃ، تحت الایہ:۲۰۸)