Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
167 - 341
کرے اور اپنا مدنی ذہن بنائے کہ آج دنیا میں کوئی چھوٹی سی بھی تکلیف پہنچے تو درد سے بلبلا اٹھتے ہیں کل بروزِ قیامت رب 1کی ناراضگی کی صورت میں جہنم کا دردناک عذاب کیسے برداشت کریں گے؟
(4)… مکر وفریب کا چوتھا سبب احترام مسلم نہ ہونا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے دل میں احترامِ مسلم پیدا کرے، اس موذی مرض سے نجات کی دعا کرے اور اپنا یہ مدنی ذہن بنائے اب مسلمانوں کے ساتھ مکر کرکے ان کو نقصان پہنچانے کے بجائے انہیں فائدہ پہنچا کر ’’خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاسَ یعنی لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو ان کو نفع پہنچائے۔‘‘ کا مصداق بننے کی کوشش کروں گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(21)…غَدَر(بد عہدی) 
بدعہدی کی تعریف:
معاہدہ کرنے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرناغدر یعنی بدعہدی کہلاتاہے۔(1)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿ۖۚ۵۵﴾ اَلَّذِیۡنَ عَاہَدۡتَّ مِنْہُمْ ثُمَّ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَہُمْ فِیۡ کُلِّ مَرَّۃٍ وَّہُمْ لَایَتَّقُوۡنَ ﴿۵۶﴾ ﴾(پ۹، الانفال: ۵۵،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…فیض القدیر،حرف الھمزۃ، ج۲،ص۶۲۵۔