Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
164 - 341
اور دغا بازی کرنا قطعاً حرام اور گناہ کبیرہ ہے جس کی سزا جہنم کا عذاب عظیم ہے۔‘‘
حکایت، بابا دل دل دیکھتا ہے:
ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ تقریباً ۱۹۹۸ کی بات ہے کہ میں جوتوں کی دکان میں نوکر ی کرتا تھا۔ایک دن صبح کے وقت ایک شخص دکان میں آیا جس نے گلےمیں موتیوں والی مالا ڈالی ہوئی تھی اور سر پر رومال اوڑا ہوا تھا،لباس بھی صاف ستھرا تھا، ہاتھوں میں کئی انگوٹھیا ں تھیں۔وہ آکر سیٹھ کی سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا۔اس سے پہلے کہ ہم اس سے کچھ معلوم کرتے ،سیٹھ نے خود ہی اس سے پوچھا: ’’بابا کیا چاہیے؟‘‘ مگر اس نے کوئی جواب نہ دیابلکہ سیٹھ کو گھورنے لگا،سیٹھ کے بار بار پوچھنے کے باوجود وہ بابا خاموش ہی رہا۔سیٹھ نے ایک بار پھر پوچھا: ’’بابا کیا لینا ہے؟‘‘ اب وہ بابا دھیمے اور پراسرار لہجے میں بولا: ’’بابا تیری قمیص لے گا، بو ل دے گا؟‘‘ سیٹھ گھبرا گیا اور بولا: ’’بابامیری قمیص پرانی ہے میں نئی قمیص منگوادیتا ہوں۔‘‘مگر بابا بولا: ’’نہیں ،تیری ہی قمیص لے گا،بول دے گا؟‘‘
آخر سیٹھ نے پریشان ہوکر قمیص اتارنا چاہی تو وہ بابا فوراً بولا: ’’رہنے دے!بابا دل دیکھتا ہے۔‘‘پھر کچھ دیر خاموش رہ کر بولا: ’’بابا تیرے جوتے لے گا،بول!دے گا؟‘‘سیٹھ بولا: ’’بابا!میرے جوتے بہت پرانے ہیں نئے جوتے دے دیتا ہوں۔‘‘ وہ بولا : ’’نہیں !بابا تیرے ہی جوتے لے گا، بول!دے گا؟‘‘سیٹھ اپنے جوتے دینے لگا تو وہ ایک دم بولا: ’’نہیں !بابا دل دیکھتا ہے،اپنے جوتے اپنے پاس رکھ،بابا دل