یہ ہے کہ بندہ اطاعت الٰہی کومقدم رکھےکیوں کہ بعض صورتوں میں اس سبب کا نتیجہ ایمان کی بربادی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
(7)…اصرارِ باطل کاساتواں سبب اتباعِ نفس ہےکیوں کہ بعض اوقا ت بندہ اپنی انانیت کی وجہ سے غلط بات پر جم جاتا ہے اور کسی طرح بھی اس سے دست بردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ نفس کی اس چال کو ناکام بناتے ہوئے حق بات کی تائید کرے اوراس حوالے سے اپنے نفس کی تربیت بھی کرے اور وقتاً فوقتاً نفس کا محاسبہ بھی کرتا رہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(20)…مکروفریب
مکروفریب کی تعریف:
’’وہ فعل جس میں اس فعل کے کرنے والے کا باطنی اِرادہ اس کے ظاہر کے خلاف ہو مکر کہلاتا ہے۔‘‘(1)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ وَاِذْ یَمْکُرُ بِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِیُثْبِتُوۡکَ اَوْ یَقْتُلُوۡکَ اَوْ یُخْرِجُوۡکَ ؕ وَیَمْکُرُوۡنَ وَیَمْکُرُ اللہُ ؕ وَاللہُ خَیۡرُ الْمٰکِرِیۡنَ ﴿۳۰﴾ ﴾ (پ۳، آل عمران: ۵۴) ترجمۂ کنزالایمان: ’’اور اے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…فیض القدیر، ج۶، ص۳۵۸۔