(16)طول اَمل کی تعریف:
’’طولِ اَمل‘‘ کا لغوی معنی لمبی لمبی امیدیں باندھنا ہے۔اور جن چیزوں کا حصول بہت مشکل ہواان کے لئےلمبی امیدیں باندھ کر زندگی کے قیمتی لمحات ضائع کرنا طولِ اَمل کہلاتا ہے۔(فیض القدیر، ج۱،ص۲۷۷، تحت الحدیث: ۲۹۴)
(17)سوء ظن یعنی بدگمانی کی تعریف:
بدگمانی سے مراد یہ ہے کہ بلا دلیل دوسرے کے برے ہونے کا دل سے اعتقاد جازم (یعنی یقین) کرنا۔ (شیطان کے بعض ہتھیار، ص۳۲)
(18)عناد حق کی تعریف:
کسی (دینی)بات کودرست جاننے کے باوجود ہٹ دھرمی کی بناء پر اس کی مخالفت کرنا عنادِ حق کہلاتا ہے۔(الحدیقۃ الندیۃ،ج۲،ص۱۶۲)
(19)اصرار باطل کی تعریف:
نصیحت قبول نہ کرنا، اہل حق سے بغض رکھنا اورناحق یعنی باطل اور غلط بات پر ڈٹ کر اہل حق کو اذیت دینے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دینا اِصرار ِباطل کہلاتاہے۔(الحدیقۃالندیۃ، ج۲، ص۱۶۴ ملتقطاً)
(20)مکروفریب کی تعریف:
وہ فعل جس میں اس فعل کے کرنے والے کا باطنی اِرادہ اس کے ظاہر کے خلاف ہو مکر کہلاتا ہے۔(فیض القدیر، ج۶، ص۳۵۸)
(21)بدعہدی کی تعریف:
معاہدہ کرنے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرنا غدر یعنی بدعہدی کہلاتاہے۔ (فیض القدیر، ج۲،ص۶۲۵)
(22)خیانت کی تعریف:
اجازتِ شرعیہ کے بغیر کسی کی امانت میں تصرف کرنا خیانت کہلاتاہے۔ (عمدۃ القاري، ج۱، ص۳۲۸)
(23)غفلت کی تعریف:
یہاں دینی اُمور میں غفلت مراد ہے یعنی وہ بھول ہے جو انسان پر بیدار مغزی اوراحتیاط کی کمی کے باعث طاری ہوتی ہے۔ (مفردات الفاظ القرآن، ص۶۰۹)
(24)قسوت یعنی دل کی سختی کی تعریف:
موت و آخرت کو یاد نہ کرنے کے سبب دل کا سخت ہو جانا یا دل کا اس قدر سخت ہوجانا کہ استطاعت کے