Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
158 - 341
اصرار باطل کے سات اسباب وعلاج:
(1)… اصرار باطل کاپہلا سبب تکبر ہے کہ اکثر تکبر کے سبب ہی بندہ اصرار باطل جیسی آفت میں مبتلا ہوجاتا ہے، اسی سبب کی وجہ سے شیطان اصرار باطل میں مبتلا ہو کر دائمی ذلت وخواری کا حق دار قرار پایا۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ شیطان کے انجام پر غور کرے ،تکبر کا علاج کرےاور اپنے اند ر عاجزی پیدا کرے۔تکبر کی تباہ کاریوں ، اس کے  علاج اوراس سےمتعلق مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’تکبر‘‘کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔
(2)… اصرارِ باطل کادوسراسبب بغض و کینہ ہے۔اسی سبب کی وجہ سے بندہ حق قبول کرنے میں پس و پیش سے کام لیتا ہے اور اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتا۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن  کی سیر تِ طیبہ کے اِس پہلو کو مدنظر رکھےکہ بزرگان دین یہ نہیں دیکھتے تھے کہ’’ کون کہہ رہا ہے؟‘‘ بلکہ یہ دیکھتے تھے کہ’’ کیا کہہ رہا ہے‘‘نیز اپنے سینے کو مسلمانوں کے بغض و کینے سے پاک رکھنے کی کوشش کرے۔
(3)… اصرارِ باطل کاتیسرا سبب ذاتی مفادات کی حفاظت ہے۔کیوں کہ جب بندہ یہ محسوس کرتا ہے کہ ’’حق کی تائید کرنے سے ذاتی مفادات خطر ے میں پڑ جائیں گے جب کہ غلط کام پر اڑے رہنے سے میری ذات کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔‘‘ یہ ذہن میں رکھ کربندہ اس غلط کام کے لیے اپنی تمام تر توانائی صرف کرنے پر تیار ہو جاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ   اللہ عَزَّوَجَلَّکی رضا اور حق کی تائید کو ذاتی مفادات