Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
152 - 341
فرشتےتھے۔ فرشتوں نے یہ سجدہ جمعہ کے روز وقتِ زَوال سے عَصر تک کیا ۔ مگر اِبلیس لعین نے انکار کردیا اور تکبر کر کے کافِروں میں سے ہوگیا ۔ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِبلیس سے اُس کے اِنکار کا سبب دریافت فرمایا تو وہ اَکڑ کر کہنے لگا :﴿ اَنَا خَیۡرٌ مِّنْہُ ؕ خَلَقْتَنِیۡ مِنۡ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَہٗ مِنۡ طِیۡنٍ ﴿۷۶﴾ ﴾(پ۲۳، سورۂ ص: ۷۶) ترجمۂ کنزالایمان: ’’میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا ۔‘‘اِس سے اِبلیس کی فاسِد مُراد یہ تھی کہ اگر حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  آگ سے پیدا کئے جاتے اور میرے برابر بھی ہوتے جب بھی میں انہیں سجدہ نہ کرتا چہ جائیکہ ان سے بہتر ہوکر اِن کو سجدہ کروں۔(مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ) اِبلیس کی اِس سرکشی، نافرمانی اور تَکَبُّر پر اُس کی حسین صورت ختم ہوگئی اور وہ بدشکل رُوسیاہ ہوگیا ،اُس کی نُورانیت سَلْب کر لی گئی ۔ اللہ ربُّ العزت جَلَّ جَلَالُہُ نے اِبلیس کو اپنی بارگاہ سے دُھتکارتے ہوئے اِرشاد فرمایا: ﴿ فَاخْرُجْ مِنْہَا فَاِنَّکَ رَجِیۡمٌ ﴿۷۷﴾ۚۖ ﴾(پ۲۳، سورۂ ص: ۷۷) ترجمۂ کنزالایمان: ’’ تُو جنّت سے نکل جا کہ تُو راندھا (لعنت کیا)گیا اور بے شک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک ۔‘‘
عناد حق کے پانچ اسبا ب و علاج:
(1)…عنادِ حق کا پہلا سبب تکبر ہے ،یہ ہی شیطان کی بربادی کا سبب بنا۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ تکبر کے نقصانات اور تباہ کاریوں پر غور کرے کہ تکبر کرنے والا شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کو سخت ناپسند ہے، تکبر کرنے والے شخص سے خود رسول اللہ صَلَّی اللہُ