جن سے وہ سنے گی،ایک زبان بھی ہوگی جس سے وہ کلام کرے گی اور وہ کہے گی : میں تین طرح کے لوگوں کو عذاب دینے کے لیے مسلط کی گئی ہوں :سرکش اور ہٹ دھرم پر،جو اللہ کے ساتھ غیراللہ کو ملائے اور تصویریں بنانے والوں پر۔‘‘(1)
عناد حق کے بارے میں تنبیہ:
عنادِ حق یعنی کسی دینی بات کو درست جاننے کے باوجود ہٹ دھرمی کی بنا پر اس کی مخالفت کرنا نہایت ہی مذموم ، قبیح اور حرام فعل ہے، نیز عناد ِحق دنیا وآخرت کی تباہی وبربادی کا بھی سبب ہے لہٰذا ہرمسلمان کو اس سے بچنا لازم ہے۔
حکایت، سب سے پہلے شیطان نے عناد حق کیا:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سب سے پہلے شیطان نے عنادِ حق کیا ۔چنانچہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۹۷ صفحات پر مشتمل کتاب ’’تکبر‘‘ صفحہ ۱۰ پر ہے: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تخلیق (یعنی پیدائش) کے بعد تمام فرشتوں اور اِبلیس (شیطان) کوحکم دیا کہ اِن کو سجدہ کریں تو تمام فرشتوں نے حکمِ خداوندی کی تعمیل میں سجدہ کیا۔ فِرشتوں میں سب سے پہلے سجدہ کرنے والے حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام ، پھر حضرتِ سیِّدُنامیکائیل عَلَیْہِ السَّلَام ، پھر حضرتِ سیِّدُنا اِسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام ، پھر حضرتِ سیِّدُنا عِزرَائیل عَلَیْہِ السَّلَام اور پھر دیگر مقرَّب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…ترمذی، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء فی صفۃ النار، ج۴، ص۲۵۹، حدیث: ۲۵۸۳۔