Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
136 - 341
جائے۔ لہٰذا دنیا میں ہمیشہ رہنا ہی اس کی اصل چاہت ہوتی ہےاور اسی وجہ سے مسلسل انہیں خیالات میں گھرا رہتاہےاور اپنے دل میں گھر بار، بیوی بچے ،دوست احباب، مال ودولت اور دیگر تمام اسباب کو ضروری سمجھتاہےاور پھر اسی سوچ پر اس کا دل جَم جاتاہےاور یوں موت کو بھول جاتاہے۔
اس سبب کا علاج  یہ ہےکہ قیامت کےدن اور اس میں پہنچنےوالے سخت عذاب اورملنے والے بہت بڑے ثواب پر ایمان لائےاور جب اس پر یقین کامل ہوجائے گاتو دل سے دنیا کی محبت نکل جائے گی کیونکہ عمدہ چیز کی محبت دل سے گھٹیا چیز کی محبت نکال دیتی ہےاور جب بندہ دنیا کو حقارت اور آخرت کو پسندیدہ نگاہوں سے دیکھے گاتو دنیا کی جانب توجہ کرنے میں ناگواری محسوس کرے گااگرچہ مشرق و مغرب کی بادشاہت  ہی اسے کیوں نہ دے دی جائے ۔وہ کس طرح دنیاپر خوش ہوگا یا اس کے دل میں دنیاکی محبت جڑ بناسکے گی؟ جبکہ اس کےدل میں تو آخرت پر ایمان پختہ ہو چکا ہے۔ ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا کرتے ہیں کہ دنیا کو ہماری نظروں میں ایسی ہی وقعت دے جیسی اس نے اپنے نیک بندوں کی نظروں میں دی۔
(2)…لمبی امیدوں کا دوسراسبب جہالت ہے۔جہالت یا تو یوں پائی جاتی ہےکہ انسان اپنی جوانی پر بھروسا کرکے یہ سمجھ بیٹھتاہے کہ جوانی میں موت نہیں آئے گی اوربے چارہ اس بات پر غور نہیں کرپاتاکہ شہر بھر کے بوڑھوں کو شمار کیا جائےتو ان کی تعداد مَردوں کے دسویں حصہ کو بھی نہ پہنچے گی اور تعدادکم ہونے کی وجہ یہی ہے کہ