ہیں وہ یقیناً اللہ عَزَّوَجَلَّکے فضل وکرم ، اس کے پیارے حبیب، حبیب لبیب، ہم گناہ گاروں کے طبیب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ، اہل بیت عظام، اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی عنایتوں اور امیر اہلسنت مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں کا نتیجہ ہیں اور بتقاضائے بشریت جو بھی خامیاں ہوں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کو دخل ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اس سعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس میں سرزد ہونے والی غلطیوں کو معاف فرمائے ،اسے عوام وخواص کے حق میں نافع بنائے، ہم سب کو اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، شیخ طریقت امیر اہلسنت، بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی میں دعوت اسلامی میں استقامت عطا فرمائے ، حضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن، اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وسیلہ سے مدینہ منورہ میں شہادت کی موت، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
الٰہی واسطے پیارے کا میری مغفرت فرما
عذاب نار سے مجھ کو خدایا خوف آتا ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد