Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
128 - 341
اس کی تھوڑی سی چربی کسی غریب کو دے دی اس کے علاوہ کبھی بھی کوئی چیز اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں خرچ نہ کی۔پھر میرے والدین کا انتقال ہوگیا، اپنے والدین کے انتقال کے کچھ دن بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا والد ایک حوض (یعنی تالاب) کے کنارے کھڑا ہے اور لوگوں کو پیالے بھر بھر کر پانی پلا رہا ہے۔ میں بھی کھڑے ہو کر سارا منظر دیکھ رہی تھی۔ اچانک میری نظر اپنی والدہ پر پڑی جو زمین پر پڑی ہوئی تھی اس کے ہاتھوں میں وہی چر بی تھی جو اس نے صدقہ کی تھی اور اسی پرانے کپڑے سے اس کا ستر ڈھانپا ہوا تھا جو اس نے صدقہ کیا تھا۔ وہ شدتِ پیاس سے ’’ہائے پیاس، ہائے پیاس‘‘ کی صدائیں بلند کر رہی تھی ۔یہ درد ناک منظر دیکھ کر میں تڑپ اٹھی۔ میں نے کہا: ’’ہائے افسوس! یہ تو میری والدہ ہے اور جو لوگوں کو پانی پلا رہا ہے وہ میرا والد ہے۔میں حوض سے ایک پیالہ بھر کر اپنی والدہ کو پلا ؤں گی۔‘‘ پھر جیسے ہی پانی کا پیالہ بھرکر میں اپنی والدہ کے پاس آئی تو آسمان سے منادی کی یہ ند اسنائی دی: ’’خبردار! اس کنجوس عورت کو جو پانی پلائے گا اس کا ہاتھ مفلوج ہوجائے گا۔‘‘ پھر میر ی آنکھ کھل گئی اور اس وقت سے میرا ہاتھ ایسا ہے جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔ ‘‘(1)
بخل کےپانچ اسبا ب اور ان کا علاج :
(1)… بخل کاپہلا سبب تنگ دستی کاخوف ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھے کہ راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے کمی نہیں آتی بلکہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…عیون الحکایات ،ج۲،ص۲۲۱۔