Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
127 - 341
کیونکہ تم سے پہلی قوميں لالچ کی وجہ سے ہلاک ہوئيں ، لالچ نے انہيں بُخْل پر آمادہ کيا تو وہ بُخْل کرنے لگے اور جب قطع رحمی کا خيال دلايا تو انہوں نے قطع رحمی کی اور جب گناہ کا حکم ديا تو وہ گناہ ميں پڑ گئے۔‘‘(1)
بخل کے بارے میں تنبیہ:
بخل ایک نہایت ہی قبیح اور مذموم فعل ہے، نیز بخل بسا اوقات دیگر کئی گناہوں کا بھی سبب بن جاتا ہے اس لیے ہر مسلمان کو اس سے بچنا لازم ہے۔
حکایت، بخیل یعنی کنجوس عورت کاانجام:
  مُنِیفَہ بنتِ رومی خاتون کا بیان ہےکہ میں مکہ مکرمہ میں مقیم تھی، ایک دن میں نے ایک بارونق مقام پر لوگو ں کا ہجوم دیکھا، قریب جانے پر معلوم ہوا کہ وہاں ایک عورت ہے جس کا سیدھا ہاتھ مفلوج ہوچکاہے اور لوگ اس سے مختلف قسم کے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ جب اس عورت سے اس کے ہاتھ مفلوج ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے ایک نہایت ہی عبرت ناک داستان سنائی، وہ کہنے لگی کہ آج سے کچھ عرصہ قبل میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔ میرے والد بہت نیک وپار ساتھے ۔کثرت سے صدقہ و خیرات کرتے اور غرباء کی اپنی استطاعت کے مطابق امداد بھی کیا کرتے تھے۔ جبکہ میری والدہ انتہائی بخیل یعنی کنجوس تھی۔پوری زندگی میں صرف ایک پرانا سا کپڑا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں دیا اورایک مرتبہ جب میرے والد نے گائے ذبح کی تو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… ابو داود،کتاب الزکاۃ،باب فی الشح،ج۲، ص۱۸۵، حدیث: ۱۶۹۸۔