Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
124 - 341
واپَس نہ کرنا، مسلمانوں کو بُرے اَلقاب سے پکارنا، کسی کی چیز اُسے ناگوار گزرنے کے باوُجُود بِلااجازت استعمال کرنا، شراب پینا ، جُوا کھیلنا ، چوری کرنا ، زِنا کرنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا ، سُود ورِشوت کا لین دین کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور انہیں ستانا،اَمانت میں خِیانت کرنا، بدنگاہی کرنا،عورَتوں کا مَردوں کی اور مردوں کا عورَتوں کی مُشابَہَت(یعنی نقّالی) کرنا ، بے پردگی ،غُرُور، تکبُّر، حَسَد ، رِیا کاری ، اپنے دل میں کسی مسلمان کا بُغض وکینہ رکھنا، غصّہ آجانے پر شریعت کی حد توڑ ڈالنا، حُبِّ جاہ ، بخل ،خود پسندی جیسے مُعاملات ہمارے مُعاشَرے میں بڑی بے باکی کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔
نفس وشیطان ہوگئے غالب…ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یا ربّ
نِیم جاں کر دیا گناہوں نے…مرضِ عِصیاں سے دے شِفا یاربّ
(وسائلِ بخشش ، ص۸۷)
گناہوں کی حرص سے بچنے کےتین علاج:
(1)… گناہوں کی پہچان کیجئے۔گناہوں کی پہچان حاصل کرنے اور ان کی سزائیں جاننے کے لیے سنی صحیح العقیدہ علمائے کرام ومفتیان عظام کی صحبت اختیار کیجئے، نیز اس معاملے میں تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب ورسائل سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
(2) …گناہوں کے نقصانات پر غور کیجئے۔ کہ جب بندہ گناہ کرتا ہے تو غضب