(14)… ہر مُہْلِک کا مکمل حکمِ شرعی کتب مُعْتَمَدَہ میں ملنا بہت دشوار ہے، لہٰذا جن مُہْلِکَات کا حکم شرعی باآسانی مل گیا اسے باحوالہ ذکر کردیا گیا ہے ، جبکہ دیگر مُہْلِکَات کے حوالے سے تنبیہی کلام ڈال دیا گیا ہے۔نیز جس مُہْلِک کی چند اَقسام اور اُن کے مختلف اَحکام تھے وہاں اُن اَحکام کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
(15)…بعض مُہْلِکَات کی علامات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
(16)…تمام مُہْلِکَات کے مختلف اسباب اور اُن کے علاج بھی تفصیلاً بیان کیے گئے ہیں۔
(17)…تمام مُہْلِکَات کے تحت مُہْلِک سے متعلقہ کم ازکم ایک حکایت بھی بیان کی گئی ہے۔
(18)… بعض مُہْلِکَات سے متعلق اُن کی اقسام، مختلف صورتیں ، مذمت یا کسی بھی خاص حوالے سے کوئی اہم مواد دستیاب ہوا تو اسے بھی ضرورتاً ذکر کردیا گیا ہے۔
(19)…بعض مُہْلِکَات کی حکایت یا اسباب وعلاج کے تحت ضرورتاً ترغیبات وترہیبات بھی ذکر کی گئیں ہیں۔
(20)… کتاب میں موجود سنتالیس47 مُہْلِکَات کی تعریفات اصل کتاب سے پہلے ایک ساتھ اکٹھی بھی دے دی گئی ہیں تاکہ یاد کرنے میں آسانی ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِن تمام کوششوں کے باوجود اس کتاب میں جو بھی خوبیاں