Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
119 - 341
بٹھانے کی نیّت ہو تو ان صُورَتوں میں خوشبو لگانے والا گنہگار ہوگا اور خوشبو بروزِقِیامَت مُردار سے بھی زِیادہ بدبودار ہوگی۔(1)
حکایت، سونے کا انڈہ دینے والی ناگن:
 تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۲۳۲ صفحات پر مشتمل کتاب ’’حرص‘‘ صفحہ ۶ پر ہے: حضرتِ سیِّدنا عبدالرحمٰن بن علی جوزی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی  نے ’’عُیونُ الحکایات ‘‘ میں ایک دلچسپ سبق آموز حکایت نَقْل کی ہے کہ کسی گھرمیں ایک عجیب وغریب ناگن رہتی تھی جو روزانہ سونے کا ایک انڈا دیاکرتی۔گھر کا مالک مُفْت کی دولت ملنے پر بہت خوش تھا ۔ اُس نے گھروالوں کوتاکید کر رکھی تھی کہ وہ یہ بات کسی کو نہ بتائیں۔کئی ماہ تک یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا۔ایک دن ناگن اپنے بِل سے نکلی اوراُن کی بکری کوڈَس لیا۔اس کازہرایساجان لیواتھاکہ دیکھتے ہی دیکھتے بکری کی موت واقع ہوگئی۔یہ دیکھ کر گھروالوں کو بڑاطیش آیا اور وہ ناگن کو ڈھونڈنے لگے تاکہ اسے مارسکیں مگر اس شخص نے یہ کہہ کر انہیں ٹھنڈا کردیا کہ ’’ہمیں ناگن سے ملنے والے سونے کے انڈے کا نفع بکری کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے، لہٰذاپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘‘کچھ عرصہ بعد ناگن نے ان کے پا لتو گدھے کوڈَس لیا جو فوراً مرگیا۔ اب تو وہ شخص بھی سَخْت گھبرایا مگر لالچ کے مارے اس نے فوراً خود پر قابو پالیا اور کہنے لگا : ’’اس نے آج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…نیکی کی دعوت، ص۱۱۸، احیاء العلوم، کتاب النیۃ۔۔۔الخ،بیان تفصیل الاعمال۔۔۔الخ،ج۵،ص۹۸۔