Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
107 - 341
وَالسَّلَامکو وَحی فرمائی کہ فُلاں عالم کو خَبر کردو کہ میں اُس کی نسل سے کبھی صِدّیق پیدا نہیں کروں گا،کیا میرے لیے صِرف اِتنا ہی ناراض ہونا تھا کہ وہ بیٹے کو کہہ دیـ: ’’اے بیٹے صَبْر کر۔‘‘(1)مطلب یہ کہ اپنے بیٹے پر سختی کیوں نہیں کی اور اُسے اُس بُری حَرَکت سے اچھی طرح باز کیوں نہ رکھا؟اِس روایت میں ’’ صِدّیق‘‘ کا ذِکر ہے،اولیا ئے کرام کی سب سے افضل قسم صدیق کہلاتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 ہمارے غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم  صدیق تھے۔(2)
مُدَاہَنَت کے تین اسباب وعلاج:
(1)…مُدَاہَنَت کا پہلا سبب جہالت ہے کہ بندہ جب اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف یعنی نیکی کی دعوت دینا اور نَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر یعنی برائی سے منع کرنے کی مختلف صورتوں کے بارے میں علم حاصل نہیں کرتا تو مُدَاہَنَت  یعنی برائی دیکھ کر اُسے منع کرنے کی طاقت ہونے کے باوجود منع نہ کرنے جیسے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس کا علاج یہی ہے کہ بندہ اُن تمام صورتوں کا علم حاصل کرے جن میں برائی دیکھ کر اس کو روکنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ’’نیکی کی دعوت‘‘ حصہ اَوّل کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…حلیۃ الاولیاء، مالک بن دینار، ج۲ ص۴۲۲ ، الرقم:۲۸۲۳۔
2…نیکی کی دعوت، ص۵۸۰۔