اُسے بچا لیا او ر خود بھی بچ جائیں گے اور اگر اُسے چھوڑے رکھا تو اُسے ہلاک کریں گے اور اپنی جانوں کو بھی ہلاک کریں گے۔‘‘(1)
مُدَاہَنَت کا حکم:
مُدَاہَنَت (یعنی برائی کو دیکھ کر قدرت کے باوجود نہ روکنا یا کسی دنیوی فائدے کی خاطر دین میں نرمی یا خاموشی اختیار کرنا)حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہے۔(1)
حکایت، ایک عالم باپ کا عبرت ناک انجام:
شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب ’’نیکی کی دعوت‘‘ صفحہ ۵۸۰ پر ایک حکایت نقل فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں ،منقول ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک عالم صاحب گھر میں اجتماع کر کے اُس میں بیان فرمایا کرتے تھے،ایک دِن ان کے جوان لڑکے نے ایک خوبصورت لڑکی کی طرف آنکھ سے اِشارہ کیا،جو کہ ان عالم صاحِب نے دیکھ لیا اور کہا: ’’اے بیٹے صَبْر کر۔‘‘ یہ کہتے ہی عالم صاحِب اپنے مَنچ (بیٹھنے کی جگہ)سے مُنہ کے بل گر پڑے یہاں تک کہ اُن کی ہڈّیوں کے بعض جوڑ ٹوٹ گئے،ان کی بیوی کاحَمل ساقِط ہو گیا اور اُن کے لڑکے جنگ میں مارے گئے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اُس وَقت کےنبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…بخاری،کتاب الشھادات،باب القرعۃ في المشکلات ۔۔۔ الخ،ج۲، ص۲۰۸، حدیث:۲۶۸۶۔
2…الحدیقۃ الندیۃ،الخلق التاسع و الاربعون۔۔۔الخ،ج۲،ص۱۵۵۔