ہوں۔بعد ازاں مجھے چھوڑدیا گیا۔ بس اس وجہ سے میرا نام’’ خَیْرُ النَّسَّاجیعنی کپڑے بننے والا خیر ‘‘ پڑگیا۔(1)
اِتباع شہوات کے سات اسباب وعلاج:
(1)… اِتباعِ شہوات کا پہلا سبب جلداثر قبول کرنے کی عادت ہے۔کسی چیز کی تعریف سن کریا کسی کے پاس کوئی اچھی چیز دیکھ کر بندے کے دل میں یہ خواہش پید ا ہوتی ہے کہ یہ چیز تو میرے پاس بھی ہونی چاہیے(جیسا کہ آج کل موبائل ،لیپ ٹاپ ،آئی پیڈاور گاڑیوں کے حوالے سے اس کی مثالیں عام ہیں )یوں دوسروں کی اشیاء سے متاثر ہوکر وہ چیز حاصل کرنے کے لیے جائز و ناجائز کی پروا کیے بغیر بندہ اس کے حصول میں لگ جاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنی ضروریات اور ناجائز خواہشات میں تمیز کرنے کی عادت ڈالے،اس حوالے سے کسی نیک اور مخلص دوست سے مشاورت کرلےاور جائز خواہش کے حصول کے لیے جائز ذرائع اختیا رکرے۔
(2)… اِتباعِ شہوات کا دوسرا سبب نفس کی شر ارتوں کا علم نہ ہونا ہے،کیوں کے نفس مختلف حیلے بہانوں سے ناجائز خواہشات کی پیروی کرنے پر اُکساتا ہے یوں بندہ نفس کے فریب میں آکر ناجائز خواہشات کے جال میں اُلجھ کر رہ جاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ نفس کی ہر وہ خواہش جو دنیوی یا اُخروی نقصان کا سبب ہو اس کی طرف بالکل توجہ نہ دےبلکہ اپنے نفس پر جبر کرتے ہوئے اسے ضروریات یا فقط جائز خواہشات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…عیون الحکایات،ج۲،ص۴۶۔