Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
3 - 341
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
’’گناہوں سے بچایاربّ!‘‘ کےپندرہ حُروف کی نسبت سے 
اِس کتاب کو پڑھنے کی ’’ 15 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہمسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(معجم کبير، یحییٰ بن قیس، ج۶، ص۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)
	دو مَدَنی پھول:	﴿1﴾ بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
﴿2﴾جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
(۱)ہر بارحَمْد و (۲) صلوٰۃ اور (۳) تعوُّذو (۴) تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۶) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۷) قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(۸) قرآنی آیات اور (۹) اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(۱۰)جہاں جہاں ’’اللہ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور (۱۱) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پَڑھوں گا۔ (۱۲)(اپنے ذاتی نسخے پر) ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۱۳) دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (۱۴) فرض علوم سیکھوں گا۔ (۱۵)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)